کیچ: ایک نوجوان جبری لاپتہ، ایک بازیاب

197

ضلع کیچ سے ایک نوجوان جبری لاپتہ جبکہ ایک بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے ۔

بالیچہ زامران بازار سے پاکستانی فورسز نے عبید ولد میر جلال خان کو گزشتہ شپ گھر سے اٹھا کر لاپتہ کردیا ہے۔ مذکورہ نوجوان کا عمر 18 سال بتایا جارہا ہے ۔

جبکہ بالیچہ سے گزشتہ دنوں جبری لاپتہ مہروان بلوچ کل بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

لواحقین نے بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گذشتہ دنوں گھر سے اٹھاگیا تھا تاہم آج اسے چھوڑ دیا گیا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات کا نشانہ بننے والے چند افراد بازیاب ہوتے ہیں تو وہیں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مزید جبری گمشدگیوں کی اطلاعات بھی موصول ہوتے ہیں۔

‎بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کی نشانہ بننے والے افراد کی بازیابی کے لئے کام کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق آئے دن جبری گمشدگیوں کے میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ متعدد جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کردیے جاتے ہیں ۔