کوپا امریکہ 2024: کینیڈا نے وینزویلا کو ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

92

کینیڈا کا وینزویلا کے خلاف اعصاب شکن پنالٹی شوٹ آؤٹ فتح کے بعد 2024 کوپا امریکہ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

مقررہ اور اضافی وقت کے بعد دونوں فریق 1-1 گول سے برابر رہنے پر میچ کا فیصلہ پنالٹیز پر ہوا۔ ولکر اینجل کے خلاف گول کیپر میکسم کریپیو کے بچاؤ اور اسماعیل کون کی فیصلہ کن پنالٹی کک کی بدولت کینیڈا نے 4-3 سے کامیابی حاصل کی۔

پنالٹی شوٹ آؤٹ کشیدہ رہا، دونوں ٹیموں نے اپنی پہلی پانچ کِکس اسکور کئے، کھیل میں اہم موڑ اس وقت آیا جب کینیڈا کے گول کیپر کریپیو نے وینزویلا کے کھلاڑی اینجل کی پنالٹی کو روکتے ہوئے اپنے ٹیم کو فتح دلوائی-

کینیڈا کو اب ایک سخت چیلنج کا سامنا ہے جہاں اسے سیمی فائنل میں موجودہ چیمپیئن ارجنٹائن کا سامنا ہے، اس ٹورنامنٹ میں یے دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دوسرا میچ ہوگا ارجنٹائن نے ٹورنامنٹ کے ابتدائی کھیل میں کینیڈا کو 2-0 سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب کواٹرز فائنل کے آخری دو میچر میں کل کولمبیاء کا مقابلہ پانامہ سے اور یوروگوائے کا مقابلہ برازیل سے ہوگا-