کوپا امریکہ 2024: برازیل و کولمبیا کا مقابلہ برابر

100

برازیل اور کولمبیا 1-1 گول سے برابر ، دونوں کوپا امریکہ کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

کوپا امریکہ 2024 میں گروپ ڈی کے اور گروپ میچز کے آخری مرحلے کے مقابلے میں، برازیل اور کولمبیا ایک ایک گول سے برابر ہوگئے جہاں برازیلین کھلاڑی رپھینہ کی 12ویں منٹ کی فری کک نے برازیل کو ابتدائی برتری دلائی لیکن پہلے ہاف کے اسٹاپیج ٹائم میں کولمبیا کے لیے ڈینیئل میوز نے بال برازیل کے گول کی جال میں پہنچا تے ہوئے کولمبیا کو برابری دلائی-

کھیل کے دیگر اوقات میں دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف گول کرنے کی شدید کوشش کی گئی تاہم کھیل کے آخر تک دونوں ٹیمیں مزید گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے-

اسی طرح شدید گرمی اور پانچ یلو کارڈز سے بھرے میچ کے باوجود، کولمبیا نے گروپ ڈی میں سرفہرست مقام حاصل کرتے ہوئے اور مسلسل 27 میچوں تک نا قابل شکست رہنے والے ریکارڈ کو برقرار رکھا اب کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ پاناما سے ہوگا جبکہ گروپ میں دوسرے نمبر پر آنے والی برازیل کا مقابلہ یوراگوئے سے ہوگا۔

امریکہ میں جاری کوپا چیمپئن ریس میں مزید ایک اور میچ کوسٹا ریکا اور پیراگوئے کے مابین بھی کھیلا گیا جہاں کوسٹا ریکا نے پیراگوئے کے ایک گول کے مقابلے میں دو گول کئے تاہم گروپ میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے کے باعث دونوں ٹیمیں کوارٹر فائنل کے ریس سے باہر ہوگئے ہیں-

کوپا امریکہ چیمپئن ریس اب کواٹر فائنلز میں داخل ہوچکا ہے جو جمعہ سے امریکہ میں شروع ہوگا جہاں پہلے کوارٹر فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور اگواڈور مدمقابل ہونگے-