کوئٹہ: پولیس وین میں بند مظاہرین خواتین نے تادم مرگ بھوک ہڑتال کردی، ایک بیہوش

193

کوئٹہ میں مظاہرے کے دوران گرفتار خواتین نے پولیس وین میں مطالبات کی منظور تک تادم مرگ بھوک ہڑتال کردی۔

کوئٹہ مظاہرے کے دوران گرفتار خواتین بیبو بلوچ، فوزیہ اور دیگر نے پولیس وین کے اندر بھوک ہڑتال شروع کردی۔ مذکورہ افراد کے ہمراہ ایک خاتون بیہوش ہوگئی۔

گرفتار خواتین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظور تک ہماری تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری رہیں گی۔

مظاہرین نے ظہیر بلوچ کی بازیابی، تمام گرفتار مظاہرین کی رہائی اور مذکورہ خواتین سے چھینے گئے موبائلز کی واپسی کے مطالبات شامل ہیں۔

خیال رہے آج کوئٹہ میں جبری لاپتہ ظہیر بلوچ کے اہلخانہ اور بلوچ سیاسی و سماجی کارکنان کی جانب سے ظہیر بلوچ کی منظرعام پر لانے اور بازیابی کے لئے احتجاجی ریلی نکالی گئی تھی جس پر پولیس نے دو مقامات تشدد کی۔ مظاہرین پر پولیس نے فائرنگ کی جس سے مظاہرین زخمی ہوگئے جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔