کوئٹہ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

528

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت صدام لانگو کے نام سے ہوئی ہے۔ جنہیں کل پاکستانی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل سے حراست میں لیا ہے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق ظہیر بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف ہونے والے احتجاج میں شامل لوگوں کو فورسز جبری گمشدگی کا نشانہ بنارہے ہیں۔

تنظیم نے بتایا کہ کل شام فورسز نے کلی اسماعیل سے صدام لانگو کو غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا اور تنظیم کو یہ شکایت بھی موصول ہوئی ہےکہ گزشتہ رات سریاب کسٹم سے بھی لوگوں کو حراست میں لینےکے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔