کوئٹہ میں ایگل فورس پر بم دھماکا

488

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایگل فورس کو ایک دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس نے سریاب روڈ پر دھماکے کی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ دھماکے میں موٹر سائیکل سوار ایگل فورس کے اہلکار جب وہ کھانا کھانے کیلئے جارہے تھے تو ان پر دھماکا ہوا۔

دھماکے میں فورسز اہلکاروں کو نقصان اٹھانے کی اطلاعات ہیں جبکہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔