کوئٹہ: مریضہ میں کانگو وائرس کی تصدیق

78

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں داخل ایک اور مریضہ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق 15 سال کی مریضہ قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ سے ہے۔

رواں سال کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 16 ہوگئی جبکہ کانگو وائرس سے 3 انتقال کرچکے ہیں۔