کوئٹہ محرم الحرام کے موقع پر شہر میں موبائل سروس معطل

97

‎کوئٹہ 7 محرم کا جلوس برآمد، موبائل سروس معطل، ڈبل سواری پر پابندی شہر میں سیکورٹی سخت

کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کا جلوس آج دوپہر 2 بجے آرٹ سکول روڈ سے برآمد ہوا جو مقررہ راستے پرنس روڈ سے ہوتا ہوا میکانگی روڈ پہنچا۔

اس موقع پر پولیس نے گذشتہ رات ہی جلوس کے راستوں کو سیل کر دیا تھا جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تھی، کوئٹہ میں جلوس کی سکیورٹی کے لئے 2500 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

ساتویں محرم الحرام کی مناسبت سے کوئٹہ میں آج صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک موبائل فون اور انٹر نیٹ ڈیٹا سروسز بند اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی رہی جبکہ محرم کے دوسرے دنوں بھی شہر میں مبائل سنگنلز بند رہنے کا امکان ہے-