کوئٹہ: لاپتہ ظہیر کیلئے دھرنا جاری، اسسٹنٹ کمشنر سے مذاکرات ناکام، روڈ بدستور بند

264

جبری لاپتہ ظہیر بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری، اسسٹنٹ کمشنر سے مذاکرات ناکام ہوگئے۔

جبری لاپتہ ظہیر احمد کے لواحقین کا دھرنا سریاب روڈ برما ہوٹل کے مقام پر جاری ہے ۔

انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہونے پر شاہراہ بدستور ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند ہے۔

لواحقین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سریاب روڈ آج رات بند رہے گی جبکہ کل ریلی کی شکل میں مظاہرہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیشن کورٹ سے لے کر ہزار گنجی تک ظہیر احمد کی بازیابی کے لئے ایک ریلی نکالی جائے گی۔

واضح رہے کہ ظہیر احمد کو 27 جون 2024 کوئٹہ سے جبری لاپتہ کیا گیا۔ اس سے قبل لواحقین نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کے بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ ہم اس وقت یہی مطالبہ کرتے ہیں کہ ظہیر احمد کو سی ٹی ڈی نے لاپتہ کیا ہے جبری گمشدگی کیخلاف ایف آئی آر درج کیا جائے اور دوسرا مطالبہ یہی ہے کہ ظہیر احمد کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ جب تک ظہیر احمد کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاتا ہمارا دھرنا جا رہی رہے گا اور ہمارے احتجاجوں میں مزید سختی آئے گی۔