کوئٹہ: ظہیر بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاج جاری ، کل کمپئن ہوگا ۔ لواحقین

153

کوئٹہ سے جبری لاپتہ ظہیر کی زوجہ نے کہاہے کہ ظہیر بلوچ کو 27 جون سے لاپتہ کیا گیا ہے جبکہ پچھلے تین دنوں سے ہم ان کی بازیابی کے لیئےسراپا احتجاج ہیں
اور اب تک انتظامیہ کی طرف سے کوئی بااختیار نمائندہ نہیں آیا جو ہمارے مطالبات پر کوئی خاطر خواہ اقدامات اٹھا سکے۔

انہوں نے کہاکہ اسی سلسلے میں ظہیر بلوچ کے باحفاظت بازیابی کے لیئے ہم کل ایک ایکس کمپین چلانے جارہے ہیں جس میں بلوچ قوم کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی و سماجی اور انسانی حقوق کے نمائندوں سے شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ لواحقین کا آج تیسرے روز دھرنا کوئٹہ کے علاقے سریاب میں جاری ہے جہاں لواحقین نے سڑک کو بلاک کرکے ہر قسم کے آمد و رفت کے لئے مکمل بند کردیا ہے۔

گذشتہ دنوں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ لواحقین نے مذاکرات بھی کئے تاہم مذاکرات کامیاب نہ ہونے کی صورت میں دھرنا جاری ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے ظہیر بلوچ کی بازیابی تک دھرنا جاری رہے گا جبکہ گذشتہ روز ایک ریلی بھی نکالی گئی تھی اس سے قبل لواحقین نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کے بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔