کوئٹہ: ظہیر احمد کی جبری گمشدگی کے خلاف ساتویں روز دھرنا جاری

119

جبری لاپتہ ظہیر احمد کی باحفاظت بازیابی کے لیے انکے اہلخانہ کی جانب سے سریاب روڈ کے مقام پر سات دنوں سے احتجاجی دھرنا جاری ہے ۔

اہلخانہ کے مطابق ظہیر احمد کو 27 جون کو کوئٹہ سے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا گیا اور انکے خاندان گزشتہ سات دنوں سے دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے کسی نے بھی ان رابطہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ کل جبری لاپتہ ظہیر احمد کی باحفاظت بازیابی کے لیے انکے اہلخانہ کی جانب سے سیشن کورٹ سریاب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی تھی اور بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے دھرنا دے کر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ۔

احتجاجی ریلی میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ اور طلبا تنظیموں، سیاسی پارٹیوں سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تھی ۔