کسی بھی ممکنہ احتجاجی دھرنے کو ریڈزون میں داخلے سے روکنے کے لئے سڑکیں بند کردی گئی۔ عوام کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرفراز بگٹی حکومت کی جانب سے کوئٹہ میں ریڈزون کے قریب اور اسکے اطراف میں تمام شاہراہوں پر کنٹینر لگاکر اور فورسز کی بھاری نفری تعیناتی کے ساتھ بند کردیا گیا ہے-
کوئٹہ ریڈ زون کسی بھی آمد رفت کے لئے گذشتہ چار روز سے سیل ہے، انتظامیہ کے مطابق حکومت بلوچستان نے یہ حکم کسی بھی ممکنہ احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کو ریڈزون میں داخلے سے روکنا ہے-
واضح رہے کہ حکومتی احکامات پر گوادر راجی مچی پر حملوں اور گرفتاریوں کے خلاف آج کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مختلف شہروں میں ایف سی اور پولیس کی بھاری تعداد تعینات کردی گئی ہے-
گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے قومی اجتماع پر حملوں قافلوں کو نشانہ بنانے کے خلاف تنظیم نے آج بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کی کال دی تھی جبکہ مختلف شہروں میں آج ہڑتال رہی جبکہ شہریوں نے احتجاجی ریلیاں بھی نکالی-