کوئٹہ: ریڈزون کے اطراف میں کنٹینر رکھ کر بھاری نفری تعینات کردی گئی

303
فائل فوٹو

کوئٹہ ضلعی انتظامیہ نے احتجاج اور ریلی کے پیش نظر ریڈ زون کے اطراف میں کنٹینر کھڑے کر کے بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ میں دفعہ 144نافذ ہے اور کسی کو بھی ریڈ زون میں احتجاج اور ریلی کی اجازت نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ گوادر میں بلوچ راجی مچی پر حکومتی کریک ڈاؤن اور طاقت کے استعمال کے پیش نظر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ممکنہ عوامی ردعمل کو قابو پانے کے لئے رات گئے بھاری فورسز تعینات کی جاری ہے ۔ مکران میں انٹرنیٹ کی بندش سے ابتک صورتحال واضح نہیں ہے ۔ تاہم آزاد ذرائع بتاتے ہیں شہروں کی ناکہ بندی کی گئی ہے ۔