کوئٹہ: بیبگر بلوچ اور فیضان بلوچ کو پولیس نے گرفتار کرلیا

396

کوئٹہ سے پولیس کے بی وائی سی کے رکن بیبگر بلوچ اور فیضان کو گرفتار کرلیا ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کا کہنا ہے پولیس اور انتظامیہ کا ایک غیر انسانی اور غیر قانونی عمل، اس وقت ہمارے ساتھی بیبرگ بلوچ اور فیضان بلوچ کو پولیس نے عدالت سے گرفتار کیا ہے اور سول لائن تھانہ لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بیبرگ بلوچ، بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکن ہیں اور ظہیر بلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد کے لیے ایک باہمت آواز ہیں۔ انہوں نے بلوچ قوم اور خاص کر شال کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیکٹریٹ چوک پہ دھرنا گاہ پہنچیں اور بیبرگ بلوچ اور دیگر ساتھیوں کی بازیابی کے لیے آواز اٹھائیں۔

خیال رہے گذشتہ روز لاپتہ ظہیر احمد کیلئے نکالی گئی ریلی کو دو مقامات پر پولیس کی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج سمیت آنسو گیس شیلنگ کی جس کے بعض کئی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے لاپتہ افراد کے لواحقین نے قلات کے تحصیل منگچر میں مرکزی شاہراہ پر احتجاجاً دھرنا دے دیا ہے۔