کوئٹہ: ایف سی کی گاڑی پر دھماکا، جانی نقصانات کی اطلاع

681

کوئٹہ میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔

دھماکہ مغربی بائی پاس پر واقع اختر آباد کے علاقے میں ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار اور ریسکیو حکام جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی پر سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ اس وقت ہوا جب ایف سی کی گاڑی معمول کے مطابق گشت کررہی تھی۔

زخمی ایف سی اہلکاروں کو فوری طور پر بی ایم سی منتقل کردیا گیا۔ پولیس سرجن بی ایم سی ڈاکٹر علی مردان کے مطابق زخمیوں میں ڈرائیور کی حالت تشویشناک ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔