کوئٹہ: احتجاج کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایڈووکیٹ انتقال کرگئے

360

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں ہونے والے احتجاج کے دوران وکیل کا انتقال ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ساحلی شہر گوادر میں ہونے والے بلوچ راجی مچی پر ریاستی فورسز کے کریک ڈاؤن کے خلاف بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح کوئٹہ میں بھی احتجاج کا انعقاد کیا گیا۔

احتجاج کے دوران ایڈووکیٹ قلندر رضا دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔

خیال رہے کہ راجی مچی پر حملوں اور گرفتاریوں کے خلاف آج کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ مختلف شہروں میں آج ہڑتال بھی جاری ہے۔

پاکستان بار کونسل، بلوچستان بار کونسل، بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، سبی ہائیکورٹ بار، کیچ، تربت، کوئٹہ بار بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کیا ہے۔