کشمور: گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

177

نامعلوم افراد نے کشمور سے گذرنے والے گیس پائپ لائن کو دھماکے میں تباہ کردیا-

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سرحدی علاقے کشمور میں نامعلوم افراد نے عبداللہ بورڈ کے قریب  36 انچ قطر کے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد لگا کر دھماکہ سے تباہ کردیا ہے-

دھماکے کے باعث بعض علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوچکی ہے۔ واقعہ کے بعد فورسز اور پولیس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں-

واضح رہے اس سے قبل بھی ان علاقوں میں گیس لائنوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن کی ذمہ داری مختلف تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے، تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے-