کراچی فائرنگ :نواب اکبر بگٹی کے بھتیجے سمیت پانچ افراد قتل

1300

کراچی میں تصادم، نواب بگٹی کے بھتیجے فہد بگٹی سمیت 5 افراد مارے گئے۔

کراچی ڈیفنس کے علاقے خیابان نشاط میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ تصادم کے باعث نواب اکبر خان بگٹی کے بھتیجے اور سابق رکن بلوچستان اسمبلی میر احمد نواز بگٹی کے بیٹے فہد بگٹی سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان نشاط پر 2 گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے فہد بگٹی، نصیب اللہ سمیت 5 افراد مارے گئے ہیں۔

فائرنگ کے تبادلے میں 5 سے 6 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال لے جایا گیا، ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دونوں گروہوں کے درمیان تصادم دیرینہ تنازع کے باعث پیش آیا۔ واقعے سے متعلق وزیر داخلہ سندھ نے اے آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔

ہلاک ہونے والے 5 افراد کی شناخت 50 سالہ فہد بگٹی ولد احمد نواز، نصیب اللہ ولد سور بگٹی، شے میر محسم بگٹی، میر عیسیٰ بگٹی، علی شامل ہیں، شدید زخموں ہونے والوں میر علی، حیدر بگٹی، قائم علی شامل ہیں۔