کراچی: ‘بلوچ راجی مُچی’ کے حوالے سے نشست – سمی دین و دیگر کی شرکت

254

کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ‘بلوچ راجی مُچی’ کے حوالے سے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی زون نے فقیر کالونی کراچی میں ایک کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں آئندہ دنوں ہونے والے بلوچ قومی اجتماع کے بارے میں گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وی بی ایم پی کے رہنماء سمی دین بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج لیاری کے حوالے سے ایک منفی بیانیہ بنایا جاچکا ہے کہ آج ایک رکشہ ڈرائیور بھی یہاں آنے کیلئے تیاری نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بیانیہ بلوچ کے حوالے سے کس نے بنایا ہے، اس کے پیچھے پورا ایک سسٹم، ایک مائنڈ سیٹ کارفرما ہے جس کو ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے۔

مقررین نے کہا کہ بلوچ قومی اتحاد ہی بلوچ نسل کشی کو ختم کر سکتی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کہ 28 جولائی کو گوادر میں بلوچ نسل کشی کے خلاف ہماری ‘بلوچ راجی مچی’ میں شامل ہوں۔