ڈیرہ مراد جمالی: مسلح افراد کے حملے میں دو بھائی ہلاک

156

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو ہلاک جبکہ تین افراد زخمی کردیئے۔

ہلاک ہونے والے بھائیوں کی شناخت صابر علی بگٹی اور محمد ابراہیم بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ قتل ہونے والے بھائیوں کے ایک بھائی ڈاکٹر اسحاق بگٹی اس سے قبل مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔

مذکورہ افراد کے بارے میں علاقائی ذرائع کا کہنا ہے ان کا تعلق مبینہ طور پر سرکاری حمایت یافتہ گروہ سے ہیں تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔