ڈپٹی کمشنر کا ماہ رنگ اور بی وائی سی کے رہنماؤں کو جان سے مارنے کی دھکمی – بی وائی سی

1625

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق گوادر کے ڈپٹی کمشنر نے ماہ رنگ بلوچ کو دھمکی آمیز کال کی جس میں اس نے کہا کہ میں نے ماہ رنگ اور بی وائی سی کی قیادت کو گولی مارنے کا حکم دیا ہے۔

بی وائی سی کا دعویٰ ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے ماہ رنگ بلوچ کو یہ بھی بتایا کہ حکام بی وائی سی کی مرکزی قیادت کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے سے پہلے موبائل سروس بند کرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گوادر میں پہلے ہی انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔ اس وقت گوادر میں کرفیو کا سماں ہے۔

دوسری جانب گوادر میں فورسز کی فائرنگ سے جانی نقصانات اور لوگوں کے شدید زخمی ہونے کے بھی اطلاعات موصول ہورہے ہیں۔