ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت متعدد رہنماؤں کیخلاف ایف آئی آر درج

189

کوئٹہ انتظامیہ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت متعدد رہنماؤں کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی ۔

ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبگر بلوچ ، بیبو بلوچ اور حوران نے گذشتہ روز بلوچستان پل سے ہاکی چوک تک ریلی نکالی اور احتجاج کرکے چوک کو دونوں اطراف سے بند کر دیا، ٹریفک کی روانی کو معطل کیا اور مشتعل حالت میں پاکستان کے خلاف نعرہ بازی اور تقریر کی ہے۔

پولیس نے دعوی کہا ہے کہ مذکورہ دن کے پیش نظر ریڈ زون کے اطراف حفاظتی کنٹینرکی توڑ پھوڑ اور پولیس پر پتھراو کر کےزبردستی ریڈ زون کے اندر داخل ہوکر سرکاری املاک اور عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔ پولیس کے مطابق پتھراؤ سے متعدد اہلکار بھی زخمی ہوگئے ۔

یاد رہے گذشتہ دنوں کوئٹہ میں جبری لاپتہ ظہیر بلوچ کے اہلخانہ اور بلوچ کارکنان کی جانب سے ظہیر بلوچ کی منظرعام پر لانے اور بازیابی کے لئے احتجاجی ریلی منعقد کی گئی تھی جس پر پولیس نے تشدد کی تھی، واقعہ کی سیاسی و انسانی حقوق کے تنظیموں اور کارکنان نے شدید مذمت کرتے ہوئے احتساب کا مطالبہ کیا تھا۔

پولیس تشدد سے متعدد مظاہرین زخمی بھی ہوئے، جبکہ پولیس کی جانب سے متعدد مظاہرین گرفتار کیے گئے ۔