چاغی: پدگ میں کار الٹنے سے 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی

321

ضلع چاغی کے نواحی علاقے میں ایک فیلڈر کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

لیویز فورس کے مطابق حادثہ پدگ چیک پوسٹ سے 3 کلومیٹر دور پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچی اور فوری طور پر زخمیوں کو پدگ بی ایچ یو منتقل کیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ایمبولینس کے ذریعے ڈی ایچ کیو نوشکی روانہ کر دیا گیا۔

جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور تین بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں ایک مرد، دو خواتین اور چار بچے شامل ہیں۔ متوفیوں کی لاشیں طبی اور قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔