چاغی: بلوچ راجی مُچی کے حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی نشست

236

گوادر میں ہونے والے جلسے ‘بلوچ راجی مُچی’ کے حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی چاغی کے مرکزی ارکان کی موجودگی میں نشست

بلوچ یکجہتی کمیٹی  نے چاغی کے مرکزی شہر دالبندین میں ایک کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں آئندہ دنوں ہونے والے بلوچ قومی اجتماع ‘بلوچ راجی مُچی’ کے بارے میں گفتگو کی گئی۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ چاغی کے لوگوں کو معلوم ہونی چاہیے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی “بلوچ راجی مُچی” کیوں کررہی ہے اس لیے کہ یہ ریاست بلوچ کو ہر روز یہ پیغام دیتی ہیں کہ وہ محکوم ہے، ریاست ہر روز بلوچ کو جبری گمشدہ کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست سرحدوں پر ہر روز بلوچوں کی نسل کشی کررہی ہے اس لیے اب اس نسل کشی کے خلاف مزاحمت ہر بلوچ پر فرض ہے۔ ماہ رنگ بلوچ اس لیے گوادر میں جلسہ کررہی ہیں تاکہ سب بلوچوں کو یکجا کرسکے اور بلوچ اپنے حق اور حقوق کے لیے آواز بلند کرسکے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ چاغی کی عوام اس جلسے میں شرکت کرنے اور تعاون کے لیے بلوچ یکجہتی کمیٹی چاغی کے کارکنوں اور ذمہ داران سے رابطہ کریں۔