پنجگور: مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک

270

بلوچستان ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شکیل ولد ڈاکٹر عبدالحمید کے نام سے ہوئی ہے جو پنجگور بونستان کا رہائشی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا مذکورہ شخص کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ یعنی ڈیتھ اسکواڈ سے تھا۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں جبکہ ماضی میں اس طرح کے واقعات کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں۔