پشین: سی ٹی ڈی کی گاڑی پر دھماکا، اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی

362

بلوچستان کے علاقے پشین میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی گاڑی پر ہونے والے بم حملے میں اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشین زلزلہ ہوٹل کے قریب سی ٹی ڈی کے گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے تین اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو طبعی امداد کیلے سول ہسپتال پشین منتقل کردیا ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی چوہدری اصغر محفوظ رہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گہرے میں لیے کر تفتیش شروع کردی ہیں۔