مچھ، بلیدہ اور ڈیرہ بگٹی حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

560

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے مچھ، بلیدہ اور ڈیرہ بگٹی میں تین مختلف حملوں میں گیس پائپ لائن اور قابض پاکستانی فوج اور ان کی رسد کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب بولان کے علاقے مچھ میں کوہِ باش کے مقام پر 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ قبل ازیں ایک اور کارروائی میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے بلیدہ میں سمسوری کور کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کو راشن پہنچانے والی گاڑی کو ضبط کرلیا۔ تاہم بعدازاں سرمچاروں نے سندھ سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور کو تبیہہ کرکے گاڑی سمیت رہا کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے 16 جون کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ پاترہ میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت ایک آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ اپنے پوسٹ سے گشت کیلئے نکل رہے تھے، دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آزاد بلوچ وطن کے حصول تک دشمن سے جنگ جاری رہیگی۔