مشکے: پاکستانی فورسز پر حملے میں دو اہلکار ہلاک کیے – بی ایل ایف

224

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے آواران کے علاقے مشکے میں قابض پاکستانی فوج پر حملہ کرکے جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

بیان کے مطابق دس جولائی کی سہ پہر تین بجے سرمچاروں نے ملش بند مشکے میں قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر دو اطراف سے راکٹ لانچر و دیگر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

میجر گہرام بلوچ کے مطابق اس حملے میں دشمن فوج کے دو اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

ترجمان نے آخر میں کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور سرزمین کی آزادی تک قابض فورسز پر سرمچاروں کے حملے جاری رہیں گے۔