مستونگ: معدنیات لیجانے والی ٹرکوں پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

215

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے مستونگ کے علاقے کڈکوچہ میں کوئٹہ کو کراچی سے ملانے والی شاہراہ پر قدرتی معدنیات لیجانے والی ٹرکوں کو حملے میں نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ منگل کی شام چھ بجے کے قریب بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کڈکوچہ مستونگ سے معدنیات لیجانے والی ٹرکوں کو نشانہ بنا کر نقصان پہنچایا اور جنگی حکمت عملی کے تحت با آسانی وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی معدنیات سے مالا مال مقبوضہ ملک ہے جہاں پاکستان اپنے معاشی نظام کو سہارا دینے کے لئے لوٹ مار کررہے ہیں لیکن بلوچستان کے باشعور فرزند پاکستان کو قطعی یہ اجازت نہیں دینگے کہ وہ بلوچ قوم کی ملکیت کو لوٹ کر پنجاب کو خوشحال بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بارہا اپنے بیانات میں واضح کرچکے ہیں کہ ریاست پاکستان کے ہمنوا ہمارے قومی دشمن یں اور ہم ان سے وہی سلوک کریں گے جو قابض دشمن کے ساتھ کیا جا رہاہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم تمام ٹرک مالکان، ٹھیکیدار حضرات کو متنبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان میں ریاستی منصوبوں اور معدنیات کی لوٹ مار سے گریز کریں ورنہ وہ اپنے جان و مال کے زمہ دار خود ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور مستقبل میں شدت کے ساتھ حملہ کرنے کا نہ صرف اعادہ کرتی ہے بلکہ مکمل طاقت بھی رکھتی ہے۔