قلات: پاکستان فوج کے قافلے میں شامل گاڑی پر دھماکا

736
file photo

بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستانی فوج کی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

قلات کے علاقے اسکلکو کے قریب پاکستان فوج کی قافلے میں شامل ایک گاڑی کو نامعلوم افراد نے بم دھماکے میں نشانہ بنایا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کے تباہ ہونے اور متعدد اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اطلاعات کے مطابق فورسز قافلہ اسکلکو کے قریب سے گذر رہی تھی کہ ان کو راستے پر نصب دھماکے خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا۔

حکام نے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے چھ روز قبل اسی علاقے میں بلوچ لبریشن آرمی نے ایک شدید نوعیت کے حملے میں پاکستان فوج کے پوسٹس سمیت مرکزی کیمپ کو نشانہ بناکر قبضہ کرلیا تھا۔

بی ایل اے ترجمان جیئند بلوچ نے بتایا کہ حملے میں گیس فیلڈ کی سیکورٹی کے لیے تعینات اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ اس کاروائی میں بی ایل اے کے خصوصی دستے ایس ٹی او ایس اور فتح اسکواڈ نے حصہ لیا۔

بلوچستان میں ایک ہفتے کے دوران اسکلکو گیس فیلڈ، زرغون گیس فیلڈ کی سیکورٹی اہلکاروں سمیت مچھ، بولان میں گیس پائپ لائن کو حملوں میں نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ ان حملوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرچکی ہے۔

گذشتہ مہینے قلات کے علاقے منگچر میں بھی ایک حملے میں بلوچ لبریشن آرمی نے سیندک پروجیکٹ کو سامان پہنچانے والی ایک گاڑی کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا تھا۔