قلات میں پاکستان فوج کی پیش قدمی جاری

735
فائل فوٹو

قلات میں پاکستان فوج بڑی تعداد میں پیدل اور گاڑیوں کے ذریعے پیش قدمی کررہی ہے جبکہ کئی مقامات پر پوسٹس قائم کیے جارہے ہیں۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قلات کے علاقے اربوئی، اسکلکو، چوتو، چشمہ، میمونکی، آبِ ڈوک اور گردنواح میں بڑی تعداد میں فوجی اہلکار نقل و حرکت کررہے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آبادی پر مشتمل اسکلکو میں فوج کی آمد و رفت میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان فوج کے اہلکار مذکورہ علاقوں میں پوسٹس سمیت مورچے قائم کررہے ہیں۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

گذشتہ روز نوشکی کے پہاڑی سلسلوں میں جاسوس طیاروں کی پروازیں دیکھنے میں آئی تھی۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشنوں کا سلسلہ گذشتہ دو دہائیوں سے جاری ہے تاہم پاکستان فوج آپریشن ضرب استحکام کے اعلان کے بعد مستونگ، نوشکی، قلات میں جنگی ساز و سامان کی ترسیل دیکھنے میں آئی ہے۔