قلات میں پاکستان فوج کی مسلح جتھے کے ہمراہ پیش قدمی

526

بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستان فوج بڑے پیمانے پر پیش قدمی کررہی ہے جبکہ فوج کے ہمراہ ان کی تشکیل کردہ مسلح جتھے ڈیتھ اسکواڈ کے بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق قلات کے علاقوں ہربوئی، گزگ و گردنواح کے علاقوں میں پاکستان فوج کے اہلکار بڑی تعداد میں پہنچ چکے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فوج کے ہمراہ ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

خیال رہے قلات کے مختلف علاقوں میں پاکستان فوج کی پیش قدمی گذشتہ کئی روز سے جاری ہے۔ تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔