قلات: زمینی اور فضائی آپریشن جاری

632

بلوچستان کے ضلع قلات میں فوجی آپریشن بدستور جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق علاقے میں بڑی تعداد میں فورسز کی آمد و رفت سمیت  ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی جاری ہیں۔

خیال رہے کہ علاقے میں آپریشن کا آغاز اس وقت ہوا ہے جب بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں قلات کے علاقے اسکلکو میں قائم پاکستانی فوج کے کیمپ پر قبضہ کرلیا۔

آج مذکورہ علاقے میں پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو بھی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق آج ہونے والے حملے میں کم از کم چھ اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا موقف باضابطہ طور پر تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔ ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔