قلات دھماکا: 1 فورسز اہلکار ہلاک، چار زخمی

409

بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستانی فورسز پر ہونے والے دھماکے ایک اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ علاقے میں ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری

میڈیا ذرائع نے تصدیق کی ہے قلات کے علاقے اسکلکو میں پاکستانی فورسز کی گاڑی پر ہونے والے دھماکے میں فورسز کا ایک اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت نائیک شفقت کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی اہلکاروں میں نائیک شاہ نواز، سپاہی بشیر، سپاہی اویس احمد اور سپاہی محمد افضل شامل ہیں۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے آج صبح قلات کے علاقے اسکلکو میں پاکستانی فورسز کی متعدد گاڑیوں کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو نامعلوم افراد نے بم دھماکے میں نشانہ بنایا تھا۔

فورسز مذکورہ علاقے میں پیش قدمی کررہے تھے کہ ان کو نشانہ بنایا گیا۔

خیال رہے چھ روز قبل اسی علاقے میں بلوچ لبریشن آرمی نے ایک شدید نوعیت کے حملے میں پاکستان فوج کے پوسٹس سمیت مرکزی کیمپ کو نشانہ بناکر قبضہ کرلیا تھا۔

بی ایل اے ترجمان جیئند بلوچ نے بتایا کہ حملے میں گیس فیلڈ کی سیکورٹی کے لیے تعینات اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ اس کاروائی میں بی ایل اے کے خصوصی دستے ایس ٹی او ایس اور فتح اسکواڈ نے حصہ لیا۔

آج ہونے والے دھماکے کے بعد فورسز کی مزید نفری کو مذکورہ علاقے میں جاتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ فوجی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی جاری ہے۔