قلات حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

519

بلوچستان لبریشن فرنٹ ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے قلات میں قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ اور چوکی کو دو حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 28 جون کی رات گیارہ بجے سرمچاروں نے قلات کے علاقے جوہان میں قائم ایف سی کے کیمپ پر راکٹ اور دیگر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں راکٹ کے گولے کیمپ کے اندر گرے جس سے پاکستانی فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد قابض فوج کے جانب سے معتدد ماٹر کے گولے فائر کیے گئے اور جاسوس ڈرون بھی مسلسل گشت کرتے رہے، پھر صبح چھ بجے ہیلی کاپٹروں نے بھی حملے کی جگہ پر شدید شلنگ کی، تاہم سرمچار بحفاظت وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے اور اپنے محفوظ ٹھکانوں پر پہنچ گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے 30 جون کو قلات کے علاقے جوہان شاہ مردان میں ایف سی کی چوکی پر سنائپر ، راکٹ لانچر اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اس حملے میں بھی قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے، ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر جاری رہینگے۔