قلات، دو دشمن اہلکار ہلاک چار زخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

361

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج قلات میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہاکہ سرمچاروں نے قلات کے علاقے اسکلکو میں قابض پاکستانی فوج کی بارہ گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں شامل ایک گاڑی کو اس وقت ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ مذکورہ علاقے میں فوجی جارحیت کی غرض سے پیش قدمی کی کوشش کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ دھماکے کے نتیجے میں دشمن فوج کے نائیک شفقت سمیت دو اہلکار موقع پر ہلاک اور چار اہلکار نائیک شاہ نواز، سپاہی بشیر، سپاہی اویس احمد اور سپاہی محمد افضل زخمی ہوگئے۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔