عمان کی شہریت رکھنے والا خاندان گوادر میں محصور، رابطہ منقطع

555

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں آج چوتھے روز بھی نظام زندگی درہم برہم ہے، مواصلاتی نظام نہ ہونے سے کئی شہری ایک دوسرے سے کٹ ہوچکے ہیں ۔

ایک عمانی شہری نے سلطنت عمان کے حکام سے اپیل کی ہے کہ میرے گھر کے افراد دو دن سے گوادر میں پھنسے ہوئے ہیں اور میں ان سے رابطہ نہیں کر پا رہا ہوں۔

انہوں نے حکام کو لکھا کہ گوادر شہر جانے والی تمام سڑکیں پاکستانی حکام کی سے بند ہیں اور مواصلاتی نظام کی بندش سے گوادر میں موجود گھر والوں سے رابطہ نہیں ہوپارہا ہے جبکہ میری بیٹی کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں تھی۔

انہوں نے حکام سے گزارش کی ہے کہ برائے مہربانی میرے بچوں کو کراچی منتقل کیا جائے۔

خیال رہے بلوچ راجی مچی پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے حکام نے 28 جولائی سے گوادر سمیت تربت اور پنجگور میں مواصلاتی نظام کو بند کردیا ہے جس کے باعث لوگ اپنے پیاروں سے کٹ چکے ہیں۔

دوسری جانب گوادر شہر میں پانی کی قلت کی خبریں موصول ہوئی ہے جبکہ بڑے پیمانے پر مظاہرین پر تشدد کے باعث طبی سہولیات کمی کی بھی شکایات سامنے آئی ہے۔