ظہیر احمد کی بازیابی اور دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں – نواب اسلم رئیسانی

143

جبری لاپتہ ظہیر احمد کی بازیابی کے لئے کوئٹہ میں دھرنا جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق 27 جون 2024 کو 2 بجے کے قریب کوئٹہ سے لاپتہ ہونے والے ظہیر احمد کی بازیابی کے لئے احتجاجی دھرنا کوئٹہ سریاب روڈ پر تاہنوز جاری ہے۔

گذشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے دھرنے پر دعویٰ بول کر شرکا کو دھمکاتے ہوئے ان پہ بندوق تان دی۔

دوسری جانب سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‏ہم لاپتہ افراد بشمول ظہیر احمد کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور اس سلسلے میں سریاب روڈ پر دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ ظہیر احمد کو جون 27 کو 2 بجے کے وقت اپنے دفتر جی پی او کوئٹہ واقع زرغون روڈ سے اپنے گھر کلی بنگلزنی سریاب روڈ کے لیے نکلتے ہیں تو گھر پہنچنے سے پہلے لاپتہ کر دیے جاتے ہیں، جو تاحال لاپتہ ہیں۔ جبکہ لواحقین کی جانب سے ایک ہفتے سے دھرنا جاری ہے۔