سیاسی و انسانی حقوق کی تنظیمیں اختلافات چھوڑ دیں، ہم بلوچستان کو ترقی و خوشحالی دیں گے۔چینی قونصل جنرل

145

پاکستان میں ایک چینی سفارت کار نے منگل کے روز بلوچستان میں سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات کو “ایک طرف” رکھیں اور خطے کی تعمیر اور اقتصادی ترقی پر توجہ دیں۔

چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سے کراچی میں جب صحافیوں نے بلوچستان میں مظاہروں کے بارے میں بیجنگ کے موقف کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ‘بلوچستان کے استحکام کے بغیر پاکستان کا استحکام نہیں ہوسکتا’ اس لیے میں اس نظریے سے متفق ہوں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں اور سماجی تنظیمیں اپنے مجموعی قومی مفاد کو مدنظر رکھیں گے اور اس فرق کو ایک طرف رکھ کر تعمیر و اقتصادی ترقی پر توجہ دیں اور عوام کے مفاد کو اولین ترجیح دیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ ہم بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی لانا چاہتے ہیں۔ گوادر کی شکل میں بلوچستان میں بہت ترقی کی گنجائش موجود ہے۔