سامی حملے میں پاکستانی فوج کے چار اہلکار ہلاک کردیئے – بی ایل اے

440

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہےکہ ہمارے سرمچاروں نے آج کیچ کے علاقے سامی میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے میں شامل گاڑیوں کو گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے چار اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہاکہ سرمچاروں نے سامی میں سی پیک روٹ پر آج شام چار بجے کے قریب قابض پاکستانی فوج کے تین گاڑیوں کو حملے میں نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جبکہ دو گاڑیاں حملے کی مکمل زد میں آئیں جس کے نتیجے میں چار دشمن اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ حتمی مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔