سامی حملہ: پاکستانی فورسز کے 1 اہلکار کی ہلاکت و 4 کے زخمی ہونے کی تصدیق

487

گذشتہ روز سامی میں ہونے والے حملے میں پاکستانی فورسز کے ایک اہلکار کی ہلاکت اور چار کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق گذشتہ روز کیچ کے علاقے سامی میں پاکستانی فورسز کے گاڑیوں کو مسلح افراد نے گھات حملے میں نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار سپاہی عبدالستار ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔ تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان میں کہا کہ گذشتہ روز چار بجے کے قریب سامی میں سی پیک روٹ پر سرمچاروں نے پاکستانی فورسز کی گاڑیوں کو حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کے چار اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔