ریاست طاقت کا استعمال کررہی ہے- جلسے کیلئے نہیں چھوڑا گیا تو دھرنا دیں گے – ماہ رنگ بلوچ

551

گوادر سمیت متعدد مقامات پر فورسز نے جلسے کے شرکاء کو روکے رکھا ہے جلسہ کرنے نہیں دیا گیا تو دھرنا دینگے-

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے بلوچ راجی مچی کے شرکاء کو روکنے شہروں میں سڑکوں کو بند کرنے سمیت شرکاء کو گوادر میں داخلے سے روکنے پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان واقعات کی مذمت کی ہے-

ماہ رنگ بلوچ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس وقت ریاستی فورسز نے پورے گوادر شہر کو سیل کردیا ہے اور لوگوں کو گرفتار اور اغواء کیا جارہا ہے-

ماہ رنگ بلوچ نے مزید کہا ہے کہ تلار چیک پوسٹ کے قریب پاکستانی فورسز نے بلوچ راجی مچی کے شرکاء کو روکے رکنے کے بعد انھیں تشدد کا نشانہ بنارہا ہے جبکہ مختلف شہروں میں رکاوٹیں کھڑی کرکے جلسے کے شرکاء کو روکا جارہا ہے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے-

ماہ رنگ بلوچ نے حکومت اور انتظامیہ پر اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ اگر ہمیں پرامن جلسہ کرنے نہیں دیا گیا تو ہمارا یہ جلسہ دھرنے میں تبدیل ہوگا اور ان تمام تر کی ذمہ داری صوبائی حکومت ہر عائد ہوگی-