رونالڈو اور کروز کا یورو کپ کا سفر ختم، فرانس اور اسپین فاتح

109

میزبان جرمنی اور پرتگال کو شکست، یورو کپ کے سیمی فائنل میں فرانس اور اسپین اب مدمقابل ہونگے-

یورو 2024 میں جمعہ کو اس وقت ڈرامائی موڑ دیکھنے میں آیا جب میزبان جرمنی اور کرسٹیانوں رونالڈو کی ٹیم پرتگال دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں اور فرانس اور اسپین کو ایک دوسرے کے مدمقابل لا کھڑا کردیا-

جرمنی اسٹٹ گارٹ میں کھیلے گئے میچ میں اسپین نے میزبان جرمنی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔

ایک شدید اور دلچسپ مقابلے کے بعد میچ 2-1 سے اسپین کے حق میں ختم ہوا جس میں دونوں ٹیموں نے غیر معمولی مہارت اور عزم کا مظاہرہ کیا اس دوران مقررہ وقت کے اختتام پر اسکور 1-1 سے برابر ہونے پر، جرمنی کے پرجوش دفاع کے باوجود اضافی وقت ہسپانوی مڈفیلڈر میکل میرینو نے دیر سے گول کر کے اسپین کو فتح دلوائی۔

ادھر فرانس نے اپنے کوارٹر فائنل میچ میں پرتگال کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں زیر کرلیا پرتگال کے ساتھ فرانس کا مقابلہ سپین-جرمنی کے کھیل کی مقابلے میں کم دلکش ثابت ہوا، کیونکہ دونوں ٹیمں مقررہ وقت سمیت اضافی وقت میں بھی ایک دوسرے کے خلاف کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہیں-

میچ کا فیصلہ بالآخر پنالٹی شوٹ آؤٹس سے ہوا، جہاں پرتگال کے جوآؤ فلیکس کے غلط پینلٹی نے جیت فرانس کے حوالے کردی، اب فرانس کا سیمی فائنل میں مقابلہ اسپین سے ہوگا۔

جیسے جیسے یورو کپ ٹورنامنٹ آگے بڑھتا جا رہا ہے، شائقین میں جوش و خروش مزید پیدا ہوتا جا رہا ہے۔ یورو کپ کے آج کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل میں ترکی کا مقابلہ نیدرلینڈز اور انگلینڈ کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ سے ہوگا۔