بلوچ وائس فار جسٹس کے ترجمان نے جاری کردہ پریس ریلیز بیان میں کہا ہے کہ 25 جولائی کو رمضان بلوچ، جمیل احمد سرپرہ، کفایت اللہ اور سجاد بلوچ بازیابی کے لئے ایکس پر مہم چلائیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ رمضان بلوچ کو 25 جولائی 2010 کو اوتھل زیرو پوائنٹ سے جبری لاپتہ کیا گیا تھا، جمیل احمد سرپرہ کو 25 جولائی 2015 کو گرین ٹاؤن، کوئٹہ میں ان کے گھر سے زبردستی لاپتہ کیا گیا، کفایت اللہ 25 جولائی 2018 کو لاپتہ کیا گیا اور سجاد بلوچ۔ 25 جولائی 2021 کو کوئٹہ میں اپنے گھر سے لاپتہ ہوئے اور یہ چاروں ابھی تک لاپتہ ہیں۔ ان کی جبری گمشدگی کو بالترتیب 14 سال، 9 سال، 6 سال اور 3 سال ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی اور سماجی کارکن کل 25 جولائی کو ایکس مہم میں شامل ہوکر جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے آواز بلند کریں۔