راشد حسین پاکستان کی تحویل میں ہے ۔ والدہ

127

‏بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کی احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5518 میں بھی جاری رہا ۔

آج جبری لاپتہ راشد حسین کی والدہ نے احتجاج میں حصہ لیا ، انہوں اپیل کی کہ انہیں انکے بیٹے کے حوالے سے معلومات فراہم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا ریاست پاکستان کی تحویل میں ہے ، اسے بازیاب کرکے عدالتوں میں پیش کیا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ وہ اپنے بیٹے کی بحفاظت بازیابی کے لیے انصاف فراہم کے لئے بنائے گئے اداروں کے دروازوں دستک دیتی آرہی ہوں ۔

والدہ راشد حسین نے کہا کہ لیکن کسی نے یہ گوارہ نہیں کیا کہ انہیں ملکی قوانین کے تحت انصاف فراہم کی جائے۔