دکی: کوئلہ کانوں کو رسد پہنچانے والی گاڑی پر دھماکہ

340

نامعلوم افراد نے کوئلہ کانوں کو رسد پہنچانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا-

تفصیلات کے مطابق کے مطابق بدھ کے روز بلوچستان کے علاقے دکی ٹھیکیدار ندی میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی-

تاہم دھماکے کے نتیجے میں نشانہ بننے والے گاڑی کے ڈرائیور حمیداللہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی-

پولیس کے مطابق پک اپ گاڑی کوئلہ کانوں کیلئے سامان پہنچا رہی تھی کہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، پو لیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے-

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی تاہم علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی متحرک ہے۔

گذشتہ مہینوں میں بی ایل اے کی جانب سے دکی میں پاکستانی فورسز چوکیوں اور گشتی پارٹیوں سمیت کوئلہ لیجانے والی گاڑیوں اور فورسز کی تشکیل کردہ مسلح جتھے یعنی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں کو حملوں میں نشانہ بنایا جاچکا ہے۔