ایک سال قبل پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے نوجوان عبدالوہاب قلندرانی کی والدہ انتقال کر گئیں۔
جبری لاپتہ ہونے والے نوجوان عبدالوہاب ولد عثمان قلندرانی خضدار کے علاقے توتک کے رہائشی ہے جسے پاکستانی فورسز نے گزشتہ سال 20 جون کو بولان کالونی سے اغوا کرکے لاپتہ کردیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے۔
عبدالوہاب کی والدہ جو اپنے بیٹے کی گمشدگی کے بعد شدید غم میں مبتلا تھیں گزشتہ صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان جبری لاپتہ افراد کی مائیں اور دیگر کئی لواحقین پیاروں کی انتظار میں اس دنیا سے رخصت ہوئے ہیں