خضدار اور مشکے میں دو حملوں میں دشمن کے چار اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی کیئے۔ بی ایل ایف

318

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے خضدار و مشکے میں قابض پاکستانی فورسز کی چوکیوں پر حملہ کرکے چار فوجی اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھ جولائی کی شام پانچ بجے سرمچاروں نے بنڈوکی مشکے میں قائم قابض فوج کی چوکی پر سرمچاروں نے بھاری و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ یہ حملہ ایک گھنٹہ تک جاری رہا، حملے میں دشمن فوج کے تین اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایک اور حملے میں چھ جولائی کی رات گیارہ بجے سرمچاروں نے خضدار کے علاقے سریج گریشہ میں قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر جدید و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں قابض فوج کے ایک اہلکار ہلاک ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور سرزمین کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے شدت کے ساتھ جاری رہینگے۔