خاران مغوی مختیار احمد کو فوری بازیاب کیا جائے، لواحقین کی پریس کانفرنس

109

خاران ،کراچی مین شاہراہ سے مسلح با اثر افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے والے خاران سراوان کے رہائشی زمیندار مختیار احمد مینگل کی اب تک عدم بازیابی اور انتظامیہ کی غُفلت کیخلاف اُنکے لواحقین اہلیان سراوان کا خاران کے سیاسی پارٹیز علماء کرام اور چیئرمین ٹاون کمیٹی کے چیئرمین نورالدین نوشیروانی کے ہمراہ خاران پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مختیار احمد مینگل پیشے کے لحاظ سے دوکاندار اور زمیندار ہے اُنکا کسی کے ساتھ کوئی ذاتی مسئلہ یا دشمنی نہیں ہے مختیار احمد کو دن دہاڑے اغواء کرنا انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

انہوں نے کہاکہ 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود بازیابی کیلئے کوئی خاص پشروفت نہیں ہوئی ہے جو تشویشاناک عمل ہے جس کی پور زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایم پی اے خاران اور مقامی انتظامیہ کی طرف سے بازیابی کو ممکن بنانے کیلئے جرگے میں دو دن کا مہلت مانگا گیا تھا اور آج رات دس بجے تک انکا الٹی میٹم ختم ہو جائیگا اگر آج رات تک مغوی مختیار احمد کو بازیاب نہیں کیا گیا تو کل لواحقین اور خاران کے عوام چیف چوک پر اپنا رد عمل دینگے۔ اور عوام سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ مختیار احمد کا مسئلہ صرف اسکے اپنے گھرانے کا مسئلہ نہیں رہا بلکہ اب یہ پورے علاقے کا مسئلہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کل ہم خاران کے عوام بازار پنچاہت زمیندار ایکشن کمیٹی سول سوسائٹی اور آل پارٹیز سے اپیل کرتے ہیں کہ اگر کل تک جو بھی فیصلہ ہوا پہیہ جام ہڑتال یا دھرنے اور احتجاج کا عوام کو ہمارے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔