مغوی مختیار احمد کی عدم بازیابی کیخلاف شٹرڈاؤن و دھرنا جاری ہے-
خاران سراوان کے رہائشی مغوی مختیار احمد مینگل چار دن گزرنے کے باوجود اب تک بازیاب نہ ہوسکے اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لواحقین کو اُنکی بازیابی سے متعلق کوئی معلومات فراہم کی ہے-
مغوی مختیار مینگل کی عدم بازیابی اور ضلعی انتظامیہ کی غُفلت اور لاپرواہی کیخلاف خاران میں شٹرڈون ہڑتال اور چیف چوک پر احتجاجی دھرنے کا سلسلہ جاری ہے-
احتجاجی دھرنے میں مغوی مختیار کے لواحقین خاران کے تمام سیاسی پارٹیز کے رہنماوں و مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے مغوی مختیار مینگل کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور رخشان ڈویژن کے تمام قبائلی معتبرین سے فوری مغوی مختیار مینگل کی بازیابی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے-
مظاہرین کا کہنا تھا کہ چار دن گزرنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ مغوی کو بازیاب اور کیس سے متعلق معلومات دینے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں اگر مغوی مختیار بازیاب نہیں ہوئے تو مزید احتجاجی تحریک سخت ہوگا اور اُسکا تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگا-
احتجاجی دھرنے کے شرکاء نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ایم پی اے خاران سے ڈپٹی کمشنر خاران کو فوری ٹرانسفر کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے-